انتہاپسند سیاسی جماعت سے جڑے امام کے پیچھے نماز

انتہاپسند سیاسی جماعت سے جڑے امام کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018
عوام میں نفرت پھیلانے والے امام کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018

انتہاپسند سیاسی جماعت سے جڑے امام کے پیچھے نماز

سوال:زیدجوکہ مسجدکے متولی ہیں،امام صاحب ومؤذن صاحب کی غیر موجودگی میں اذان دیتے ہیں اور نماز پڑھادیا کرتے ہیں، مگر عوام کو زید کا اذان دینا یا نماز کی امامت کرنا قطعی پسند نہیں ہے، بلکہ کراہت محسوس کرتے ہیں، ظاہری وجہ یہ ہے کہ موصوف کو لوگ غیرمنصف بلکہ ظالم گردانتے ہیں، دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کا پسند نہ کرنے کے باوجود محض اپنا رعب استعمال کرکے اذان دینا یا نمازپڑھانا زید کا عندالشرع جائز ہے یا ناجائز؟

ھـو المـصـوب

اگر فی الواقع زید ظالم ہے تو چوں کہ فاسق وفاجر کی امامت اوراذان دینا مکروہ ہے، اس لئے اس کا اذان دینا اور نماز پڑھانا مکروہ ہوگا، اگر وہ انصاف کا معاملہ کرنے لگے اور توبہ اور استغفار کرے تو کراہت نہ ہوگی۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی