امام کے عزل ونصب کا اختیار

امام کے عزل ونصب کا اختیار
نوفمبر 3, 2018
معزول کئے جانے کے بعد بھی امامت پر جمے رہنا
نوفمبر 3, 2018

امام کے عزل ونصب کا اختیار

سوال:یہاں مقامی بڑی مسجد میں جناب علی احمد قاسمی ایک عرصہ سے امامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں، اہل محلہ اور مصلیان مسجد کو ان سے کوئی شکایت نہیں ہے، مگر چند مفاد پرست اور انتشار پسند حضرات امام موصوف کو اپنے ذاتی اغراض ومقاصد کی تکمیل کی خاطر انہیں متولی مسجدکی سانٹھ گانٹھ سے امامت سے سبکدوش کردیا ہے جبکہ اہل محلہ اور مصلیان مسجد متولی کی ایک طرفہ کارروائی سے ناراض ہیں اور ان کو امام موصوف کی امامت پسند ہے۔ واضح رہے کہ امام صاحب عوام میں اپنے دینی اور مذہبی کام کی وجہ سے بے حد مقبول ہیں۔ مندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں متولی کی کارروائی کہاں تک درست ہے، کیا امام کو ایسی صورت میں امامت سے ہٹ جانا چاہئے؟ واضح رہے کہ متولی جس کمیٹی کی نمائندگی کررہے ہیں وہ مصلیان مسجد اور اہل محلہ کی نمائندہ اورمنتخب کمیٹی نہیں ہے۔ مزید یہ کہ متولی اور ان کے چند حمایتی مسجد کا احترام بالکل نہیں کرتے اور بات بات پر شوروغل وہنگامہ آرائی پر اترآتے ہیں۔

ھـو المـصـوب

مفاد مسجد کو مدنظر رکھتے ہوئے متولی مسجد امام کو معزول کرسکتا ہے، بلکہ بہتر ہے کہ مسجد کی کمیٹی سے اور مصلیان مسجد سے مشورہ لے کر ایسا کوئی اقدام کرے تاکہ مسلمانوں میں انتشار پیدا نہ ہوسکے(۱) مذکورہ صورت میں متولی کا اقدام صحیح نہیں ہے، انہیں مسجد کے مفادات کا خیال رکھنا چاہئے، ذاتی اغراض کا دخل نہیں ہونا چاہئے۔

تحریر:ساجد علی      تصویب: ناصر علی ندوی