معزول کئے جانے کے بعد بھی امامت پر جمے رہنا

امام کے عزل ونصب کا اختیار
نوفمبر 3, 2018
متولی کی اجازت کے بغیر امام کا تقرر
نوفمبر 3, 2018

معزول کئے جانے کے بعد بھی امامت پر جمے رہنا

سوال:امام مسجد کو متولی اور کمیٹی کے ممبران نے امام کی بعض نامناسب حرکات کی وجہ سے برخاست کردیا، لیکن امام صاحب اپنی غنڈہ گردی اور حمایتوں کے بل پر امامت پر مُصر ہیں ایسے امام کا حکم کیا ہے، اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

صورت مسؤلہ میں متولی کے معزول کرنے کے باوجود بھی امامت پر مصر رہنا درست نہیں ہے۔ ایسے امام کی امامت مکروہ ہے، متولی کو اپنی ذاتی عداوت یا أنا کی بنا پر معزول نہ کرنا چاہئے ورنہ سخت پکڑ ہوگی۔

تحریر:ساجد علی      تصویب: ناصر علی ندوی