امام کی داڑھی سے متعلق ایک سوال

امام کی داڑھی سے متعلق ایک سوال
نوفمبر 3, 2018
دوسرے کی زمین پر قبضہ کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

امام کی داڑھی سے متعلق ایک سوال

سوال:۱-زید ایک مسجد کا امام ہے اور اس کی داڑھی ایک مشت اور دوانگلی سے کم ہے، کیا اس کو مستقل امام بناسکتے ہیں، زید بداخلاق اور متکبر آدمی ہے، بکر نے مسجد میں ظہر کی نماز پڑھانے کے متعلق بات کہی تو سنجیدگی سے نہیں سنی بلکہ زور سے بول کر بداخلاقی کی ۔ کیا زیدمستقل امام بن سکتا ہے؟

۲-ایک مکان پر حافظ صاحب بچہ کو قرآن پڑھانے کے لئے آتے تھے، زید نے بکر کے مکان پر حافظ کو قرآن پڑھانے کے لئے اس لئے منع کیا کہ بکر سے ناراضگی ہے، حافظ صاحب زید کے شاگر د ہیں، کیا زید کو حافظ صاحب کو پڑھانے سے روکنا شریعت میں جائز ہے اور زید کیا امام بنائے جانے کے لائق ہے۔ زید نے دوشادیاں کی ہیں اور عورتوں کے ساتھ زیادتی کی، بداخلاقی کی اور ان کو گھر سے باہر نکال دیا، پھر تیسری شادی کی اور اس عورت

(۱) سنن أبی داؤد، کتاب الصلاۃ، باب الرجل یؤم القوم وھم لہ کارھون۔ حدیث نمبر:۵۸۹

(۲)سنن الدارقطنی،کتاب العیدین، باب صفۃ من تجوز الصلاۃ معہ،حدیث نمبر:۱۷۸۸

السنن الکبری للبیہقی،کتاب الجنائز،باب الصلاۃ علی من قتل نفسہ ،حدیث نمبر:۷۰۸۰

کے ساتھ بھی اچھے برتاؤ نہیں ہیں۔ کیا ایسا بداخلاق امام بن سکتا ہے؟

۳-زید بچوں کو قرآن شریف پڑھاتا ہے اور بچوں کے ساتھ ایسی سختی کرتا ہے جو ظلم وزیادتی کے مقام تک ہوتی ہے، زید دارالعلوم ناصریہ اور دارالعلوم خلیلیہ میں پڑھاتا تھا، بداخلاقی اور زیادتی کی وجہ سے نکال دیا گیا، زید نے اپنے استاد اور والدین سے بھی بداخلاقی کی تھی، ایسا آدمی امام بنانے کے قابل ہے کہ نہیں؟

۳-نماز میں جو ارکان کی ادائیگی کی جاتی ہے، مقتدی ۳مرتبہ سبحان ربی الاعلیٰ اور سبحان ربی العظیم تین مرتبہ بھی ادا نہیں کرپاتے اتنی جلدی زید ارکان کی ادائیگی کرتا ہے کیا یہ عمل زید کا مناسب ہے؟

ھـو المـصـوب

۱-اگرفطری طور پر داڑھی کی مذکور مقدار ہے تو امام بنانے میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے، ہاں اگر امام صاحب نے داڑھی کٹاکر ایک مشت کی مقدار سے بھی کم کرلی ہے تو ایسی صورت میں عمل فسق کے مرتکب ہوئے اور فاسق کی امامت مکروہ ہوتی ہے (۱)جہاں تک مستقل امام بنانے کا تعلق ہے تو متولی مسجد کو اختیار ہے کہ جب چاہے منصب امامت سے کسی کو بھی سبکدوش کردے اور جب تک چاہے باقی رکھے۔

۲-بداخلاقی اور تکبر پسندیدہ عمل نہیں ہے اگر کسی شخص میں مذکور وصف ہے تو اس سے احتراز کرنا چاہئے جہاں تک مستقل امام بنانے کا تعلق ہے تو متولی مسجد کو اختیار ہے کہ امامت کے منصب پر فائز رکھے یا معزول کردے(۲)

۳-زید کے لئے بہتر عمل نہیں ہے کہ کسی کو پڑھانے سے روکے، امام بنانے سے متعلق اوپر جواب لکھ دیا گیا ہے۔اگر اس کا مذکورہ عمل شرعی لحاظ سے ناجائز وحرام ہے تو امامت مکروہ ہے،تنبیہ کے لئے تھوڑی بہت سزا دے سکتے ہیں، زیادتی مناسب نہیں ہے۔

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی