دوسرے کی زمین پر قبضہ کرنے والے کی امامت

امام کی داڑھی سے متعلق ایک سوال
نوفمبر 3, 2018
سودی کاروبار کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

دوسرے کی زمین پر قبضہ کرنے والے کی امامت

سوال:عمرنے زید کی زمین سے سولہ بسوہ زمین اور چھ ہزار اینٹ اپنی زمین پرتعمیر میں شامل کرلیا ہے اور ایک مذہبی نمائندہ اور امام ہوتے ہوئے بھی زید کی جبراً زمین واینٹ پر جابرانہ قبضہ کیے ہوئے ہے۔ ایسی صورت میں امام کی اقتدا میں جو نماز ادا کی جارہی ہے اورجو کی گئی اس پر شریعت مطہرہ کا حکم نیز عمر کے جابرانہ قبضہ کے سلسلہ میں ہدایات فرمائیں۔

ھـو المـصـوب

جابرانہ زمین پر قبضہ کرنے والا شخص فاسق ہے جس کی امامت مکروہ تحریمی ہے، ردالمحتار میں مذکور ہے:

یکرہ إمامۃ عبد……وفاسق(۱)

بل مشی فی شرح المنیۃ علیٰ أنہ کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریم(۲)

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی