امام امتحان میں نقل کرے؟

 امامت کے ساتھ تجارت کی ایک شکل
نوفمبر 3, 2018
امام کو رخصت کااستحقاق
نوفمبر 3, 2018

امام امتحان میں نقل کرے؟

سوال:ایک بستی کے امام صاحب سرکاری امتحان میں نقل کرتے پکڑے گئے، لیکن جب لوگوں نے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے نقل نہیں کی کوئی اور مولوی پکڑا گیا۔ حالانکہ انہوں نے جھوٹ بولا، اور دوسرا جھوٹ انہوں نے بولا کہ میں ریگولر طالب علم تھا، حالانکہ انہوں نے امتحان پرائیویٹ طور پر دیا ۔ ایسی صورت میں کچھ لوگوں نے ان کے پیچھے نماز پڑھنا چھوڑدی۔ ایسی صورت میں کیا ان کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

دریافت کردہ صورت میں ایسے امام کی امامت مکروہ ہے۔ ایسے امام کو بدل کر دوسر اامام مقرر کرنا چاہئے(۱)

تحریر: محمد ظہور ندوی