امام کو رخصت کااستحقاق

امام امتحان میں نقل کرے؟
نوفمبر 3, 2018
امام تاخیر سے آئے
نوفمبر 3, 2018

امام کو رخصت کااستحقاق

سوال:مسجد کے امام بیرونی ہیں پابندی سے نماز پڑھاتے ہیں ان کی امامت سے اکثریت متفق ہے چند ذمہ دارمحض ان کی صاف گوئی سے خائف رہتے ہیں تو بے سبب ان کو تنگ کرتے ہیں اور کبھی ۱۲،۱۵یوم کی رخصت لے کر جب وہ جاتے ہیں تو ان کی تنخواہ وضع کرنے کو کہتے ہیں ، کیا امام چند یوم کی رخصت لے کر اپنے وطن نہیں جاسکتا ہے اور اگر جاسکتا ہے تو کتنے یوم باتنخواہ اورکتنے یوم بلاتنخواہ، بآسانی رخصت دینے کا کیا معیار ہونا چاہئے؟

ھـو المـصـوب

امام کا پورا احترام کرنا چاہئے اور اس کو لعن وطعن نہیں کرنا چاہئے(۱) ضرورت کے مطابق اسے رخصت دینا چاہئے، جن دنوں کی رخصت دی گئی ہے ان کی تنخواہ کاٹنا ازروئے شرع درست نہیں ہوگا۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی