امامت کی تنخواہ

امامت کی تنخواہ
نوفمبر 3, 2018
ائمہ مساجد کو سرکاری تنخواہ
نوفمبر 3, 2018

امامت کی تنخواہ

سوال:۱-امام کی اجازت کے بغیر کوئی شخص مسجد میں تقریر کرنے لگے تو یہ کیسا ہے؟ نیز متبعین امام اس کے ساتھ کیا معاملہ کریں؟

۲-امام کی تنخواہ سالانہ چھٹی کے ساتھ درست ہے یا نہیں؟ یعنی امام سالانہ چھٹیوں کی تنخواہ لے سکتا ہے یا نہیں؟ اگر لے سکتا ہے تو ممبران مسجد سے اس کے مطالبہ کا حق بھی حاصل ہوگا؟

ھـو المـصـوب

۱-مسجد ﷲ کا گھر ہے نماز میں عدم خلل کی صورت میں اگر کوئی شخص ﷲ ورسول کی باتیں بتاتا ہو تو اس پر اعتراض نہ ہونا چاہئے، لیکن نظم وضبط قائم رکھنے کے لئے اس کو مسجد کے ذمہ دار سے اجازت لینا چاہیے۔

۲- مطالبہ کرسکتا ہے(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی