امامت کی تنخواہ

امامت کی تنخواہ
نوفمبر 3, 2018
امامت کی تنخواہ
نوفمبر 3, 2018

امامت کی تنخواہ

سوال:۱-امامت کی اجرت لینا کیسا ہے؟ اگر اجرت متعین کرلے تو کیا حکم ہے؟

۲-زید کہیں نوکری کرتا ہے اور امامت بھی کرتا ہے دونوں جگہ سے اجرت لیتا ہے تو اس کا یہ عمل کیسا ہے؟

۳-زید امام ہے بکر مقتدی، بکر زید کی امامت سے مطمئن نہیں اور اس کا دل اس کی اقتداء کرنے کی ہرگز گوارہ نہیں کرتا جبکہ بکر متقی ہے کیا بکر کی نماز زید کے پیچھے ادا ہوجائے گی؟

ھـو المـصـوب

۱- اجرت لینا جائز ہے، اور متعین اجرت ہی درست ہے،مجہول درست نہیں۔ الہدایہ میں ہے:

وبعض مشایخنا استحسنوا الاستیجار علی تعلیم القرآن الیوم لأنہ ظھر التوانی فی الأمور الدینیۃ ففی الامتناع تضیع حفظ القرآن وعلیہ الفتویٰ(۱)

۲-ملازمت اور امامت دونوں جگہ سے اجرت لینا جائز ہے۔

۳-بکر کا زید کے پیچھے ناپسندیدگی کے باوجود نماز پڑھنا درست اور جائز ہے۔ حضورؐ کا ارشاد ہے :

صلوا خلف کل بر و فاجر(۲)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی