ائمہ مساجد کو سرکاری تنخواہ

امامت کی تنخواہ
نوفمبر 3, 2018
ائمہ مساجد کو سرکاری تنخواہ
نوفمبر 3, 2018

ائمہ مساجد کو سرکاری تنخواہ

سوال:ائمہ مساجد کو حکومت کے ذریعہ تنخواہوں کے سلسلہ میں آپ حضرات کا موقف اور مسلم پرسنل لاء کے صدر حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کا موقف کیا ہے تاکہ ہم لوگ صحیح رخ اختیار کرسکیں۔

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں ائمہ کو سرکاری تنخواہوں کے ذریعہ حکومت ان کا استحصال کرنا چاہتی ہے، اس طرح بدعنوانیاں بڑھیں گی اور تبادلوں اور معطلی کے احکامات جاری ہوں گے، ائمہ کو الیکشن کے موقع پر انتخابی عمل میں سرگرم کردیا جائے گا، اس طرح ائمہ بھی عام سرکاری ملازمین کی طرح ہوکر رہ جائیں گے

(۱) ویفتی الیوم بالجواز علی الإمامۃ وتعلیم القرآن والفقہ ویجبرالمستاجر علی دفع ما سمی۔ مجمع الأنھر،ج۳،ص:۵۳۳

جبکہ ان کا مقام کہیں بلند ہے، اس سلسلہ میں پرسنل لاء بورڈ کا بھی یہی موقف ہے جو اس کے جے پور اور حالیہ دہلی کے اجلاس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سرکاری پیش کش کو یکسر مسترد کردینا چاہئے اور محلہ اور علاقہ کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ائمہ مساجد کی بہتر سے بہتر تنخواہ مقرر کریں۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی