وتر میں دعائے قنوت بھول جائے ؟

وتر میں دعائے قنوت بھول جائے ؟
نوفمبر 2, 2018
رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھے؟
نوفمبر 2, 2018

وتر میں دعائے قنوت بھول جائے ؟

سوال:ایک شخص وتر میں لوگوں کی امامت کررہا ہے، دورکعت مکمل کرکے تیسری رکعت کے لئے کھڑا ہوا،تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ اور کوئی سورہ پڑھنے کے بعد بجائے قنوت پڑھنے کے رکوع کرلیا، اب مقتدی نے لقمہ دیااور امام نے رکوع سے فوراً واپس ہوکر قنوت پڑھا، پھر رکوع سجدہ اور سجدۂ سہو کے ساتھ نماز مکمل کی، تو کیا اس صورت میں نماز ہوگی یا اس کو نماز دہرانی ہوگی؟

ھــوالــمـصــوب:

صورت مسؤلہ میں نماز درست ہوگئی،دہرانے کی ضرورت نہیں ہے،لیکن اسے چاہئے تھا کہ رکوع سے نہ لوٹتا بلکہ سجدۂ سہو کرلیتا نماز درست ہوجاتی(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی