وتر میں دعائے قنوت بھول جائے ؟

وتر میں دعائے قنوت بھول جائے ؟
نوفمبر 2, 2018
وتر میں دعائے قنوت بھول جائے ؟
نوفمبر 2, 2018

وتر میں دعائے قنوت بھول جائے ؟

سوال:رمضان میں ایک شخص وتر کی نماز میں امامت کررہا تھا، دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا، رکوع میں چلاگیا، کسی نے لقمہ دیا،وہ فوراً کھڑا ہوگیا اور دعائے قنوت پڑھی،اور حسب معمول دوبارہ رکوع وقوعہ کے بعد نماز سجدۂ سہو کے ساتھ مکمل کرلی،کیا نماز ہوگئی؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں نماز ہوگئی، فتاویٰ ہندیہ میں صراحت ہے:

ولونسی القنوت فتذکر فی الرکوع فالصحیح أنہ لا یقنت فی الرکوع ولا یعود إلیٰ القیام فإن عاد إلیٰ القیام وقنت ولم یعد الرکوع لم تفسد صلوتہ(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی