قرأ ت کی مقدار

نومولود کے کان میں اذان واقامت
نوفمبر 2, 2018
سری وجہری قرأت کی مصلحت
نوفمبر 2, 2018

قرأ ت کی مقدار

سوال:اگر امام سہواًبڑی آیت کاکچھ حصہ پڑھ دے اور دو بڑی آیت کے برابر ہو توکیا نماز ہوجائے گی؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر بڑی آیت کا نصف حصہ تین چھوٹی آیتوں کے بقدر ہوتو یہ قرأت کی ادائیگی کے لئے جائز ہے، علامہ عبدالحیؒ نے ہدایہ کے حاشیہ پر صراحت کی ہے :

قولہ’أو آیۃً طویلۃً‘لا یشترط أن تکون آیۃ تامۃ فلوکان نصف الآیۃ بمقدار ثلاث آیات قصارجاز(۱)

عبارت بالا سے معلوم ہوا کہ مذکورہ صورت میں قرأت کی ادائیگی ہوجائے گی۔

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی