سورت پڑھنا واجب ہے

ٹوپی پر سجدہ
نوفمبر 2, 2018
سورت پڑھنا واجب ہے
نوفمبر 2, 2018

سورت پڑھنا واجب ہے

سوال:سورہ فاتحہ کے بغیر نماز درست ہے یا نہیں؟ اور اگر سورہ فاتحہ ہی صرف پڑھے تو کیا حکم ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

اس صورت میں صرف فرضیت ادا ہوگی ، نماز کودہرانا لازم ہوگا، کیوں کہ فرض نماز کی پہلی دونوں رکعتوں میں اور نوافل کی تمام رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد دوسری سورہ ملانایا چند آیات کاپڑھنا واجب ہے اور ترک واجب سے سجدہ سہو لازم ہوتاہے،اگر سجدہ سہو نہ کیا گیا تو دہرانا لازم ہے اور دانستہ صرف سورہ فاتحہ پر نماز ختم کردینا درست نہیں ہے،اس سے نماز دہرانی ہوگی(۱)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی