سورت پڑھنا واجب ہے

سورت پڑھنا واجب ہے
نوفمبر 2, 2018
سورت پڑھنا بھول جائے ؟
نوفمبر 2, 2018

سورت پڑھنا واجب ہے

سوال:ایک شخص نے فرض نماز میں سورہ فاتحہ پڑھی اور سورہ ملانا بھول گیا اور سجدہ سہو کرلیا، کیا نماز ہوجائے گی؟ایک مفتی صاحب سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ اگر رکوع میں یاد آگیا ہے تو وہ کھڑا ہوگا، اور قرأت کرے گا، پھر رکوع کرے گا اور سجدہ سہو کرے گا،اس مسئلہ میں انہوں نے درمختار کا حوالہ دیا ہے اور ایک مفتی صاحب نے کہا ہے کہ صرف سجدہ سہو کرنے سے نماز ہوجائے گی، ان دو متضاد مسئلوں میں کون سا مسئلہ صحیح ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

صورت مسؤلہ میں دونوں شکلیں جائز ہیں، سورہ چھوٹ جانے کی صورت میں سجدہ سہو سے نماز ہوجائے گی(۲)اسی طرح اگر کوئی شخص سورہ بھول گیااوررکوع سے اٹھ کر سورہ پڑھی اور پھر دوبارہ رکوع کیا تو ایسی صورت میں بھی سجدہ سہو لازم ہوگا،اور سجدہ سہو کرلینے سے نماز ہوجائے گی:

ولو قرأ الفاتحۃ وآیتین فخر راکعاً ساھیا ثم تذکر عاد وأتم ثلاث أیات وعلیہ سجود السھو…… وفی الخلاصۃ: اذا رکع ولم یقرأ السورۃ رفع رأسہ وقرأ السورۃ وأعاد الرکوع وعلیہ السھو وھوالصحیح(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی