سورت پڑھنا بھول جائے ؟

سورت پڑھنا واجب ہے
نوفمبر 2, 2018
سجدہ سہو بھول جائے ؟
نوفمبر 2, 2018

سورت پڑھنا بھول جائے ؟

سوال:۱-زید (امام) نے بحالت قیام سورہ فاتحہ پڑھی تھی کہ رکوع میں بلاتکبیر کہے چلاگیا،ابھی تکبیر کہنا چاہ رہا تھا کہ سورہ ملانے کاخیال آیا اب وہ رکوع ہی کی حالت میں سورہ ملالیتا ہے ،کیا زید کی نماز اس صورت میں صحیح ہوجائے گی، کبھی بحالت تنہائی بلاقرأت بھی نماز پڑھ لیتا ہے ،کیا اس طرح نماز ہوجائے گی؟

۲-زید امامت کررہا تھا ، لزوم سجدہ سہو کے باوجود سجدہ سہو کیے بغیر نماز پوری کرلیتا ہے اور اسی طرح کبھی عدم لزوم سجدہ کرلیتا ہے،کیا یہ صورتیں درست ہوں گی؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-پہلی صورت میں اگر سجدہ سہو کرلیا ہے تو نماز درست ہوگی ورنہ اعادہ لازم ہے(۲) بغیرقرأت کے نماز درست نہ ہوگی،الحمد کے بعد اگر سورہ نہیں ملائی ہے تو سجدہ سہوکرلینے کے بعد نماز ہوجائے گی۔

۲-پہلی صورت میں نماز نہ ہوگی، اعادہ لازم ہوگا(۳) دوسری صورت میں نماز درست ہوگی لیکن یہ عمل صحیح نہیں ہے،سجدہ سہو ترک واجب، تاخیر واجب، تاخیر رکن کی وجہ سے لازم ہوتا ہے(۱) اگر ان امور کے پائے جاتے ہوئے سجدہ سہو نہ کرے تو نماز کا اعادہ لازم ہوگا،ان صورتوں کے علاوہ سجدہ سہو کرنا درست نہیں ہے۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی