ہبہ کرنے کی صورت میں زکوۃ کاحکم

زکوۃ کی ادائیگی کی ایک شکل
ديسمبر 19, 2022
اضافی مال میں زکوۃ واجب ہونے کی ایک شکل
ديسمبر 19, 2022

ہبہ کرنے کی صورت میں زکوۃ کاحکم

سوال:زید حج جانے سے قبل جائیداداپنے ورثہ کو زبانی ہبہ کرگیا تھا اس میں نابالغ اولاد بھی تھی، اب بالغ ہوگئی اور روپئے ضائع کرنے کا اندیشہ ہے، ایسی صورت میں زید اس رقم کو واپس لے سکتا ہے،اگر لے سکتا ہے تب زکوۃ کب دینی ہوگی؟اگر اپنے پاس بطور قرض رکھ لے اور بوقت ضرورت دیتاہے تو اس کی اجازت سے زکوۃ ادا کرے؟زید اپنے خرچ میں اٹھاسکتا ہے یا بطور امانت ہی رہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

نابالغ پرزکوۃ واجب نہیں ہے،اوربالغ ہونے کے بعد سال گزرنے پراگروہ صاحب نصاب ہے تو زکوۃ لازم ہوگی،بالغ اولادکوجو ہبہ کیاگیااوراس پرقبضہ نہیں دیاگیاوہ باپ ہی کی ملکیت میں رہا، صاحب نصاب ہونے کی صورت میں اس کی زکوۃ باپ کے ذمہ لازم ہوگی۔

تحریر: محمدظہور ندوی