زکوۃ کی ادائیگی کی ایک شکل

زکوۃ کی ادائیگی کی ایک شکل
ديسمبر 19, 2022
ہبہ کرنے کی صورت میں زکوۃ کاحکم
ديسمبر 19, 2022

زکوۃ کی ادائیگی کی ایک شکل

سوال:زید ہر ماہ اپنی تنخواہ سے ڈھائی فیصد بقدر زکوۃ رقم نکال دیتا ہے، بقیہ رقم علاوہ خانگی اخراجات کے بینک میں جمع کردیتا ہے،اس طرح اس کی رقم بینک میں جمع ہوتی رہتی ہے،اور سال کے سال تمام ہوتے رہتے ہیں، کیاتنخواہ سے وضع کی ہوئی بقدر زکوۃ رقم کے بعد جمع شدہ رقم پر مزید زکوۃ واجب الادا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

سال کے آخر میں جو رقم ہے اس پر کتنی زکوۃ واجب ہوتی ہے اور کتنی زکوۃ ادا کی گئی ہے، حساب کرکے دیکھ لیں ،اگر کم ادا کی گئی ہو تو باقی ادا کریں اگر زیادہ ادا کی گئی ہے تو زائدرقم آئندہ سال کی زکوۃ میں شمار کریں ۔

تحریر: محمدظہورندوی