پانچ ہزارروپئے پرزکوۃ

بھینسوں پرزکوٰۃ
ديسمبر 19, 2022
وجوب زکوۃ سے متعلق ایک مسئلہ
ديسمبر 19, 2022

پانچ ہزارروپئے پرزکوۃ

سوال:عبداللہ کے پاس پانچ ہزار روپئے نقد موجود ہیں جو اس کی حاجت اصلی سے زائد ہیں۔ اس کے اوپر ایک سال بھی گزر چکا ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ رقم پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں؟

مذکورہ رقم ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر تو ہوتی ہے لیکن ساڑھے سات تولہ سونا کی قیمت کے برابر نہیں ہے۔ جب کہ زکوٰۃ واجب ہونے کے لئے ساڑھے باون تولہ چاندی یاساڑھے سات تولہ سونا کی شرط مقرر ہے اور اس پر سال بھی گزرچکا ہو۔ تو کیا ایسی حالت میں مذکورہ رقم پر زکوٰۃ واجب ہوگی یا نہیں؟

ھــوالمصــوب:

دریافت کردہ صورت میں مذکورہ رقم پر زکوٰۃ واجب ہوگی(۳)، سونے یا چاندی کے نصاب میں سے جس نصاب کی مالیت کے بقدر مال ہو اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی کیونکہ دونوں نصاب اصل ہیں، اس لئے دونوں میں سے جس کے بقدر مال ہو زکوٰۃ واجب ہوگی۔

تحریر:محمدظفر عالم ندوی                تصویب:ناصر علی