کن چیزوں پرزکوۃ واجب ہوتی ہے؟

زکوۃ کے لئے حولان حول کی شرط کیوں؟
ديسمبر 19, 2022
گوڈاؤن میں رکھے سامان تجارت پر زکوٰۃ
ديسمبر 19, 2022

کن چیزوں پرزکوۃ واجب ہوتی ہے؟

سوال:میرے والد صاحب نے میری بہن کی شادی کے لئے زیورات خریدے ہیں، کیا زکوۃ کی ادائیگی میں ان کوبھی شامل کیا جائے، جن اثاثوں پر زکوۃ فرض ہے ان کی فہرست کیا ہے؟

ھــوالمصــوب:

مذکورہ زیورات کی زکوۃ دینی ہوگی، کیوںکہ سونے اور چاندی یا ان سے بنی ہوئی اشیاء میں زکوۃ واجب ہوتی ہے، اور روپیہ پیسہ جو چاندی وسونے کا قائم مقام ہے، اس پر بھی زکوۃ ہے، اسی طرح تجارت کی غرض سے جو بھی مال تجارت ہو اس پر بھی زکوۃ ہے(۲)،عشری زمین کی پیداوار پر اس کا دسواں حصہ، اور سینچائی سے حاصل ہونے کی صورت میں اس پیداوار کا بیسواں حصہ بطور عشر دینا ہوگا۔ ایسے ہی وہ جانور جن کا چارہ جنگل سے یا سرکاری چراگاہ سے حاصل ہوتا ہو ان پربھی نصاب کے

(۱) عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من استفاد مالاً فلا زکوٰۃ علیہ حتی یحول علیہ الحول عند ربہ۔سنن الترمذی ،کتاب الزکوٰۃ، باب لازکوٰۃ علی المال المستفاد حتی یحول علیہ الحول۔حدیث نمبر:۶۳۱،  سنن أبی داؤد،کتاب الزکوٰۃ، باب فی زکوٰۃ السائمۃ،حدیث نمبر۱۵۷۳

لاخلاف فی أن أصل النصاب وھوالنصاب الموجود فی أول الحول یشترط لہ الحول لقول النبی صلی اللہ علیہ وسلم…ولأن کون المال نامیا شرط وجوب الزکاۃ لما ذکرنا والنماء لا یحصل إلا بالاستنماء ولا بد لذلک من مدۃ وأقل مدۃ یستمنی المال فیھا بالتجارۃ والإسامۃ عادۃ الحول۔بدائع الصنائع،ج۲،ص:۹۶

(۲) عن سمرۃ جندب قال أما بعد فان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یأمرنا أن نخرج الصدقۃ من الذی نعد للبیع۔ سنن أبی داؤد،کتاب الزکوٰۃ،باب العروض اذا کانت للتجارۃ ھل فیھا من زکوٰۃ،حدیث نمبر:۱۵۶۲

الزکوٰۃ واجبۃ فی عروض التجارۃ کائنۃ ما کانت اذا بلغت قیمتھا نصاباً من الورق أوالذھب لقولہ علیہ السلام…ولأنھا معدۃ للاستنماء بإعداد العبد فأشبہ المعد بإعداد الشرع وتشترط نیۃ التجارۃ لیثبت الاعداد۔الہدایۃ مع الفتح،ج۲،ص:۲۲۶-۲۲۵

بقدر ہونے کی صورت میں زکوۃ دینی ہوگی۔ فقط

تحریر:مسعود حسن حسنی     تصویب:ناصر علی