زکوۃ کے لئے حولان حول کی شرط کیوں؟

ایسی عورت جودماغی توازن کھوچکی ہو،اس پرزکوۃ؟
ديسمبر 19, 2022
کن چیزوں پرزکوۃ واجب ہوتی ہے؟
ديسمبر 19, 2022

زکوۃ کے لئے حولان حول کی شرط کیوں؟

سوال:جیسے قرآن مجید میں تقریباً سات سو مرتبہ اقیموالصلاۃ واٰتوالزکاۃ ہے، جیسا کہ نماز کا ذکر ہے ویسے ہی زکوۃ کا ذکر ہے، جیسے نماز روزانہ پانچ وقت فرض ہے ویسے زکوۃ روز دینا کیوں فرض نہیں، اللہ کے نبی ﷺ نے حولان حول کو حدیث میںکیوں ذکر کیا ہے؟

ھــوالمصــوب:

نماز ایک ایسی بدنی عبادت ہے جس کا روزانہ فرض ہونا انسانی مصلحت وقوت کے مطابق ہے، اور زکوۃ ایسی مالی عبادت ہے، جس کا روزانہ فرض ہونا انسانی مصلحت وقوت کے مطابق نہیں ہے، اگر یہ بات سمجھ میں نہ آئے تو اتنی بات یاد رکھیںکہ اللہ اور اس کے رسولؐ نے اس طرح فرض فرمایا ہے،

(۱)  رفع القلم عن ثلاث عن المجنون المغلوب علی عقلہ وعن النائم حتی یستیقظ وعن الصبی حتی یحتلم۔صحیح ابن خریمۃ، کتاب المناسک ،باب ذکر اسقاط فرض الحج عن الصبی قبل البلوغ۔ حدیث نمبر:۳۰۴۸۔ المستدرک علی الصحیحین،کتاب الامامۃ باب التأمین۔حدیث نمبر:۹۴۹

قولہ’عقل وبلوغ‘فلا تجب علی مجنون وصبی لأنھا عبادۃ محضۃ ولیسا مخاطبین بھا… ولا خلاف أنہ فی المجنون الاصل یعتبر ابتداء الحول من وقت إفاقتہ کوقت بلوغہ أما العارضی فان استوعب کل الحول فکذلک فی ظاہر الروایۃ وھو قول محمد وروایۃ عن الثانی وھوالاصح وان لم یستوعبہ لغا وعن الثانی أنہ یعتبر فی وجوبھا افاقۃ أکثر الحول۔ردالمحتار،ج۳،ص:۱۷۳

اس لئے اسی طرح عمل کرنا ایک مومن کے لئے ضروری ہے۔(۱)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی