کسی کام کے لئے مخصوص رقم پرزکوۃ

مکان بنانے کے لئے جمع رقم پر زکوۃ
ديسمبر 19, 2022
گھریلوضرورت کیلئے محفوظ رکھی رقم پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

کسی کام کے لئے مخصوص رقم پرزکوۃ

سوال:۱-روپئے پیسے میں زکوٰۃکتنی کیسے اور کب نکالنی چاہئے؟

۲-کیا گھر بنوانے کے ارادے سے مخصوص رکھی گئی رقم میں سے زکوٰۃ نکالنا ہے؟

ھــوالمصــوب:

۱-وہ رقم جو نصاب کو پہنچ جائے جس کام کے لئے بھی رکھی گئی ہو اس پر اگر سال گزرتا ہے یا اس میں اضافہ ہوجاتا ہے تو اضافہ کو شامل کرکے جتنی رقم ہوگی سب پر زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہوگی(۲)، اضافہ پر سال گزرنا شرط نہیں ہے۔(۳)

۲- گھر بنانے کے لئے جو رقم رکھی گئی ہے سال گزرنے پر اس کی بھی زکوٰۃ دینی ہوگی۔

تحریر:مسعود حسن حسنی ندوی               تصویب: ناصر علی