پراویڈینٹ فنڈپرزکوۃ

قرض کی واپسی کی امیدنہ ہوتب زکوۃ کامسئلہ
ديسمبر 19, 2022
مارکیٹ پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

پراویڈینٹ فنڈپرزکوۃ

سوال:عامر سرکاری ملازم ہے، اس کی تنخواہ سے پی ایف کٹ کر جمع ہوتاہے، وہ نصاب زکوۃ سے زائد ہوچکی ہے تو کیا اس پی ایف کی جمع شدہ رقم کی زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

اس رقم پر زکوۃ واجب نہ ہوگی۔(۲)

تحریر: محمدمستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی

سوال مثل بالا

سوال:پرویڈنٹ فنڈ پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

پروویڈنٹ فنڈ کی جمع شدہ رقم ملنے اوراس پر سال گزرنے پر زکوۃ کی ادائیگی فرض ہے جب تک رقم نہ ملے زکوۃ فرض نہ ہوگی۔ (۱)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی