مارکیٹ پرزکوۃ

پراویڈینٹ فنڈپرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
ملازمین کے سرکاری فنڈاوربیمہ میں زکوۃ
ديسمبر 19, 2022

مارکیٹ پرزکوۃ

سوال:۱-ساجد تاجر ہے، اس کے پاس رہائشی مکان ہے اور صاحب نصاب ہے،لیکن چند دوکانوں کی مارکیٹ خریدنے کی بنا پر مقروض ہوگیا، کیا مارکیٹ خریدنے میں جتنی اس کی ذاتی رقم لگی ہے اس پر زکوۃ ہوگی یا پوری قیمت پر یا نہ ہوگی؟

۲-عابد صاحب نصاب ہے، اس کے چند رشتہ دار تنگی میں زندگی گزار رہے ہیں، کیا عابد بغیر وضاحت کئے زکوۃ کی نیت کرکے ان کو دے سکتا ہے اور اگر زبان سے عطیہ کہہ کر دیا اور دل میں زکوۃ کی نیت کی تو زکوۃ ادا ہوجائے گی؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-کرایہ کی آمدنی پر سال گزرنے کے بعد زکوۃ واجب ہوگی، اصل رقم پر واجب نہ ہوگی۔(۲)

۲-بغیر وضاحت کے زکوۃ کی نیت سے رقم دے سکتے ہیں، اگر وہ وضاحت طلب کریں تو عطیہ کہہ سکتے ہیں۔(۳)

تحریر: محمدظہورندوی