قرض کی واپسی کی امیدنہ ہوتب زکوۃ کامسئلہ

مقروض پرزکوۃ نہیں
ديسمبر 19, 2022
پراویڈینٹ فنڈپرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

قرض کی واپسی کی امیدنہ ہوتب زکوۃ کامسئلہ

سوال:۱-زید کی بقایہ رقم ہے،ملنے کی امید نہیں ہے، کیا اس کی زکوۃ نکالے گا؟

۲-اگر اس بقایہ رقم کو زکوۃ میں نکال دیں تو ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟

۳-جس کے ذمہ باقی ہے اس سے زید نے کہا ہوسکے تودے دو،نہ ہوسکے نہ دو، تو کیا اس صورت میں بھی زکوۃ دینا ہوگا؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-دریافت کردہ صورت میں جبکہ رقم ملنے کی امید نہ ہو تو اس رقم پر زکوۃ واجب نہیں ہے۔(۲)

۲-اس مذکورہ رقم کو زکوۃ میں دینا درست نہیں ہے۔(۳)

۳-اگر رقم کسی تنگدست مقروض کے پاس ہے تواس رقم کو زکوۃ سمجھ کر چھوڑدینے سے زکوۃ کی ادائیگی نہ ہوگی بلکہ زکوۃ اد اکرنے کے لئے مال مقبوض میں سے ادا کرنا ضروری ہے۔ (۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی

سوال مثل بالا

سوال:ایک آدمی نے مجھ سے تقریباً آٹھ برس پہلے قرض لیا اور میں آج تک ہر سال اس کی زکوٰہ نکالتارہا اور وہ آدمی آج بھی کہتا ہے کہ میں آپ کو روپئے دے دوں گا اور مجھے امید ہے کہ وہ مجھے دے گا مگر کب دے گا کچھ پتہ نہیں،تو کیا مجھے ہر سال اس کی زکوۃ دینا پڑے گا؟

۲-ایک آدمی نے مجھ سے تقریباً چھ برس پہلے قرض لیا تھا اور میں اس پیسہ کو بھول گیا تھا۔ اب کی سال اچانک وہ آدمی ملا اور کہا میں نے تمہارا جو روپیہ لیا تھا وہ میں واپس تم کو دوں گا، لیکن ابھی تک اس نے نہیں دیا تو کیا اس کی زکوٰۃ مجھے پورے چھ سال کی دینا ہوگی یا اب یاد آیا ہے ،اب سے دینی پڑے گی؟

۳- ایک آدمی نے مجھ سے قرض لیا ،دس سال پہلے اور میری سمجھ کے مطابق وہ روپیہ مرچکا ہے، لیکن اچانک وہ دس سال بعد وہ روپیہ دے دیتا ہے تو کیا پورے دس سال کی زکوٰۃ دینی پڑے گی یا جس سال روپیہ ملا ہے اس سال کی؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-جب وہ آپ کا روپیہ ہے تو قرض کی صورت میں مقروض اس کامالک نہیں ہے، بلکہ اس کے مالک آپ ہی ہیں لہٰذا اس پر ہر سال زکوٰۃ دینی ہوگی۔(۱)

۲-چھ سالوں کی زکوٰۃ دینی ہوگی۔

۳-اگر آپ نے معاف نہیں کیا تھا تو پورے دس سال کی زکوٰۃ دینی ہوگی۔

تحریر: مسعود حسن حسنی ندوی             تصویب:ناصر علی