نابالغہ پرزکوۃ

سن بلوغ سے پہلے زیورات کامالک ہو
ديسمبر 19, 2022
ایسی عورت جودماغی توازن کھوچکی ہو،اس پرزکوۃ؟
ديسمبر 19, 2022

نابالغہ پرزکوۃ

سوال:اگر چار سال کی لڑکی کے نام کوئی رقم فکسڈ ڈپازٹ کردی جائے تو وہ اپنے بڑے ہونے پر فکسڈ ڈپازٹ سے ملنے والی سودکی رقم اپنے جہیز کے کام میں استعمال کرسکتی ہے یا نہیں؟اوراس کے بڑے ہونے پر جب رقم اس کو حاصل ہوگی تو اس کو پچھلے برسوں کی زکوٰۃ ادا کرنا پڑے گی یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

صورت مسئولہ میں بلوغ کے بعد کی زکوٰۃ اس پر لازم ہوگی(۱) فکس کرنا درست نہیں ہے اور سود کو اپنے کسی مصرف میں لانا درست نہیں۔ بلا نیت ثواب کسی محتاج کو دے دیا جائے (۲)بعد از بلوغ تمام سالوں کی زکوٰۃ اس کو نکالنا ہے۔

تحریر:ناصر علی