ایسی عورت جودماغی توازن کھوچکی ہو،اس پرزکوۃ؟

نابالغہ پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
زکوۃ کے لئے حولان حول کی شرط کیوں؟
ديسمبر 19, 2022

ایسی عورت جودماغی توازن کھوچکی ہو،اس پرزکوۃ؟

سوال:زید کی بیوی پرفالج کا اثر ہوگیا ہے ،جس سے ان کا دماغی توازن بھی بیکار ہوگیا ہے اور قوت تکلم بھی نہیں ہے اور اس کو احکام شریعت پرعمل کرنے کی توفیق نہیں ہے۔ ان پر زکوٰۃ وقربانی وغیرہ فرض ہے؟اس کا روپیہ زید کے پاس ہے، کیا زید اس کی رقم سے اس کا یہ فریضہ ادا کرسکتا ہے؟چوں کہ اجازت دینے سے قاصر ہے اب اگر ان کو کسی طرح کہا جائے اور وہ انکار کردیں تو یہ انکار کہیں ان کو نقصان نہ پہنچائے،لہٰذا ایسی صورت میں زیدکیا اختیار کرے کہ اس کی بیوی پر سے زکوٰۃ،قربانی کا فریضہ باقی نہ رہے؟

(۱) ومنھا: البلوغ عندنا فلا تجب علی الصبی وھو قول علی وابن عباس فانھما قالا:لا تجب الزکوٰۃ علی الصبی حتی تجب علیہ الصلاۃ۔بدائع الصنائع،ج۲،ص:۷۹

(۲) لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذ تعذ الرد علی صاحبہ۔ ردالمحتار(کتاب الحظر والإباحۃ، باب الاستبراء وغیرہ) ج۹،ص:۵۵۳

کیا زید ان کا فریضہ ان کی رقم سے ادا کرسکتا ہے،جب کہ وہ ہمیشہ پابندی سے زکوٰۃ وقربانی کرتی رہی ہیں۔ زید اور اس کی بیوی کے لئے کیا حکم ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں زید کی بیوی پر زکوٰۃ اور قربانی فرض نہیں ہے(۱)،ان کے مال سے ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تحریر:محمد ظہور ندوی