مکان کے کرایہ پر زکوۃ

کرایہ کی گاڑی اورمکان پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
کرایہ کی عمارت پر زکوۃ ہوگی یااس کی آمدنی پر؟
ديسمبر 19, 2022

مکان کے کرایہ پر زکوۃ

سوال:۱-ایک شخص کا کرایہ پر مکان ہے، سالانہ نوہزار چھ سو روپئے جمع ہوتا ہے، کیا اس پر زکوۃ ہے؟

۲-زید کا انتقال ہوگیا، اس کی بیوی زیب وزینت کا سامان خاص طور سے چوڑی وغیرہ استعمال کرسکتی ہے؟اگر کرسکتی ہے تو کس حد تک؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-دریافت کردہ صورت میں کرایہ کے مکان کی آمدنی پر سال گزرجانے پر زکوۃ واجب ہے، اگر وہ نصاب کے بقدر ہو، مکان پر نہیں ہے۔(۱)

۲-دوران عدت زیب وزینت نہیں کرسکتیں،البتہ عدت وفات گزرجانے کے بعد زیب وزینت کرسکتی ہیں۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی