کرایہ کی گاڑی اورمکان پرزکوۃ

کرایہ والی گاڑیوں پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
مکان کے کرایہ پر زکوۃ
ديسمبر 19, 2022

کرایہ کی گاڑی اورمکان پرزکوۃ

سوال:۱-زید کے پاس ٹیکسی سے جوکرایہ پر چلتی ہے، اس کی آمدنی پر زکوۃ ادا کریںیا اس کی مالیت پر؟

۲- ایک قطعہ مکان جو کرایہ پر ہے، کرایہ کی آمدنی پر زکوۃ ہے یا اس کی مالیت پر؟ اگر اس پر لاگو کرتے ہیں تو اس کے پاس اتنی مالیت نہیںکہ زکوۃ ادا کرے ، ایسا شخص کیا کرے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱- ٹیکسی کی مالیت پر زکوۃ واجب نہیں ہے،لیکن ٹیکسی سے حاصل شدہ آمدنی اگراتنی زیادہ ہوکہ خرچ کرنے کے باوجودسال کے اخیرمیں نصاب کے بقدربچ جاتی ہے اورنصاب کامالک ہونے کے بعد سال گزرجاتاہے تواس میں زکوۃ لازم ہوگی۔(۱)

۲-صورت مسئولہ میں زکوۃ لازم نہیں ہے۔ (۲)

تحریر: محمد مستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی