مکان کے کرایہ پر زکوۃ

ہیرے جواہرات پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
گیہوں کے بھونسہ پر زکوۃ
ديسمبر 19, 2022

کیاپیتل کے برتن میں زکوۃہے؟

سوال:۱-زیدکے پاس سال گزرنے کے بعد چاندی ساڑھے باون تولہ سے کم ہے، لیکن اتنی فاضل رقم یا سونا ہے جسے بیچ کر اگر چاندی خریدی جائے اور اس چاندی میں ملادی جائے تو زید کے پاس ساڑھے باون تولہ یا اس سے زائد چاندی ہوسکتی ہے، ایسی صورت میں زید پر زکوۃ واجب ہے یا وہ زکوۃ کا مستحق ہے؟

۲-فیصل کے پاس سال گزرنے کے بعد صرف سات تولہ یا اس سے کچھ کم سوناہے،اس کے سوا کچھ نہیںہے یعنی نہ فاضل رقم ہے اور نہ ہی چاندی ہے، لیکن اگر یہ سارا سونا بیچ کر چاندی خریدی جائے تو ساڑھے باون تولہ تو کیا، کئی کلو چاندی خریدی جاسکتی ہے، ایسی صورت میں فیصل پر زکوۃ واجب ہے یا وہ زکوۃ کا مستحق ہے؟

۳-کپڑے اور پیتل وغیرہ کے برتن جو کبھی کبھی استعمال ہوتے ہیں،ان پر زکوۃ واجب ہے یانہیں؟ اگر ہے تو کس حساب سے؟

ھــوالمصــوب:

۱-صورت مسئولہ میں اگر اتنا سونا ہے جس کو اگر چاندی میں ملادیا جائے تو چاندی کے نصاب کو پہونچ جائے تو ایسی صورت میں چاندی کے نصاب کا اعتبار ہوگا، اور اسی اعتبار سے زکوۃ دینا ضروری ہوگا۔

۲-فیصل پر زکوۃ مذکورہ صورت میں واجب نہیں ہے، لیکن اس کے لئے زکوۃ لینا مکروہ ہے۔(۱)

۳-مذکور استعمال کی چیزوں پرزکوۃ نہیںہے:

ولیس فی دورالسکنی وثیاب البدن وأثاث المنازل ودواب الرکوب وعبیدالخدمۃ وسلاح الاستعمال زکوۃ۔(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی     تصویب:ناصر علی