مقروض پرزکوۃ نہیں

قرض دی ہوئی رقم پر زکوٰۃکس طرح نکالی جائے
ديسمبر 19, 2022
قرض کی واپسی کی امیدنہ ہوتب زکوۃ کامسئلہ
ديسمبر 19, 2022

مقروض پرزکوۃ نہیں

سوال:میں قرض دار ہوں اور قرض ایک مشت ادا نہیں کرسکتا، سونا جو ہے وہ نصاب کو پہنچ رہا ہے، تو کیا اس سونے کی زکوۃ ہے یا نہیں؟اگر قرض ایک مشت ادا کرے تو سونا ختم ہوجائے گا۔

ھــوالمصــوب:

اس صورت میں زکوۃ فرض نہ ہوگی۔(۱)

تحریر:محمد ظہور ندوی

سوال مثل بالا

سوال:مجھ سے کئی سال پہلے ایک شخص نے ایک بڑی مقدار رقم بطور قرض لی تھی،اب کافی مطالبہ کے بعد قسطوار ادا کررہا ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ کیامجھے اتنے سالوں کا حساب کرکے ہرسال کی زکوۃ اس وصول شدہ مال سے دینی ہے، مقامی علماء یہی کہتے ہیں،جبکہ ابتدا ئے رمضان میں ایک عالم دین نے جو بیرون ملک مقیم ہیں انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سالوں کا حساب لگاکرزکوۃ ادا کرنے کی ضرورت نہیںہے، بس جیسے جیسے رقم ملتی جائے اسی کے حساب سے اسی رقم کی زکوۃ اداکردیں کافی ہے، میں کس طرح اپنے مال کی زکوۃ اداکروں؟

ھــوالمصــوب:

دریافت کردہ صورت میں سال گزشتہ کی بھی زکوۃ واجب ہوگی(۱)،بیرون ملک مقیم عالم دین جو بات کہہ رہے ہیں وہ درست نہیں ہے، بلکہ مقامی علماء کی بات ہی صحیح ہے۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی