لائف انشورنش پرزکوۃ

فکس ڈپازٹ اورایل آئی سی میں زکوۃ
ديسمبر 19, 2022
بیمہ پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

لائف انشورنش پرزکوۃ

سوال:۱-لائف انشورنس پر زکوۃ کی کیا صورت ہے؟

۲-بینکوںمیں جو پیسہ جمع ہے اس کی زکوۃ کی کیا صورت ہوگی؟

۳-پراپرٹی کی آمدنی جو ہوئی ہے یعنی کرایہ وغیرہ کی شکل میں وہ اس کی تعمیر وغیرہ میں خرچ ہوجاتی ہے، کیا اس پر بھی زکوۃ دینی ہوگی؟

۴-سونے کے زیورات جو عورت اور مرد کے استعمال میں ہیں، اس کی کتنی زکوۃ ہے؟

۵-زکوۃ کے مستحقین میں کون کون لوگ ہیں؟

۶ -بینکوں میں ایف ڈی یا سیونگ اکائونٹس پر جو سود ملتا ہے اس کو کن لوگوں پر خرچ کیا جاسکتاہے؟

ھــوالمصــوب:

۱-اصل جمع شدہ رقم پر زکوۃ واجب ہوگی،اگروہ نصاب کوپہونچتی ہو۔(۱)

۲-اصل جمع شدہ رقم پر زکوۃ واجب ہوگی،بشرطیکہ وہ رقم نصاب کوپہونچتی ہو۔

۳-اگر کاروبار کے لئے مکان نہیں بنایا گیا ہے تو زکوۃ واجب نہ ہوگی۔

۴-ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوۃ ادا کرنی ہوگی،لیکن مردوں کے لئے سونے کے زیوارات کااستعمال درست نہیں ہے۔

۵-فقیر، مسکین، مسافر، مقروض، مجاہدین،اورجوشخص زکوۃ کی وصولی کے لئے مامور کیا جاتا ہے، اس کی اجرت،ان سب پرزکوۃ کی رقم صرف کی جائے گی۔

۶-سود غریب کو بغیر ثواب کی نیت کے ادا کردے۔

تحریر:محمد ظہور ندوی