بیمہ پرزکوۃ

لائف انشورنش پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
زکوۃ واجب ہونے کی ایک شکل
ديسمبر 19, 2022

بیمہ پرزکوۃ

سوال:زندگی کا بیمہ جائز ہے؟زکوۃ کس طرح ادا ہوگی؟

ھــوالمصــوب:

زندگی کابیمہ جائز نہیں ہے، اس کو ختم کرنا لازم ہے، جو اصل رقم ہے اس کے ملنے پر سابقہ مدت کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی۔(۱)

تحریر: محمدظہور ندوی

آم کی فصل میںزکوۃ خریدارپرہوگی یامالک پر؟

سوال:زید نے آم کی فصل خریدی جس میں اس کو کافی نفع ہوا، کیا اس پر زکوۃ ہے؟ زید ہرسال موجودہ رقم کی زکوۃ نکالتا رہتاہے۔

ھــوالـمـصـــوب:

خریدارکے لئے آم مال تجارت ہے،لہذااس پرمال تجارت کے اعتبارسے زکوۃ لازم ہوگی(۲) ، اور باغ والے پربطورزکوۃ پیداوارکابیسواں حصہ لازم ہوگا۔(۳)

تحریر: محمدظہورندوی