فکس ڈپازٹ اورایل آئی سی میں زکوۃ

گھریلوضرورت کیلئے محفوظ رکھی رقم پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
لائف انشورنش پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

فکس ڈپازٹ اورایل آئی سی میں زکوۃ

سوال:۱-فکس ڈپازٹNSC،NSSجس میں پانچ سال شرط ہے تین سال گزرچکے ہیں،اگرمال زکوۃ کی مقدار کو پہنچ رہا ہو تو زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟

۲-ایل آئی سی اگر زکوۃ کی مقدار کو پہنچ جائے تو اس پر زکوۃ ہوگی؟

۳-کسی نے ڈیڑھ لاکھ روپئے قرض سرکار سے لیا اور بینک سے صرف ۴۶ہزار روپئے نکلا ہے مگر رقم مکمل منظور ہے تو زکوۃ کتنی ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-اس پر زکوۃ واجب ہوگی۔(۲)

۲-زندگی کابیمہ جائز نہیں ہے، اس کو ختم کرنا لازم ہے، اس پر رقم لینا درست نہیں،لیکن جورقم جمع کی ہے وہ اس کی ملکیت ہے،لہذابقدرنصاب ہونے کی صورت میں اس میں زکوۃ لازم ہوگی۔

۳-قرض کی رقم پر زکوۃ نہیں ہے۔(۳)

تحریر: محمدظہور ندوی

سوال مثل بالا

سوال:چارسالہ لڑکی کے نام کچھ رقم فکس ڈپازٹ بینک میں کردی جائے تو اس کے بڑے ہونے پر وہ رقم سود کے ساتھ واپس ملے تو وہ سود اپنے جہیز کے کام میں لاسکتی ہے یا نہیں؟اور رقم واپس ملنے پر اس کو پچھلے سالوں کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی؟

ھــوالمصــوب:

۱-صورت مسئولہ میں سود کی رقم کو اپنے جہیز کے مصرف میںنہیں استعمال کرسکتی ہے، بلکہ بغیر نیت ثواب محتاج کو دے دی جائے۔(۱)

۲- بلوغ کے بعد سے رقم واپس ملنے تک درمیان کے سالوں کی زکوۃ اس کے اصل مال میںادا کرنی ہوگی۔(۲)

تحریر:ساجد علی           تصویب:ناصر علی