بینک میں جمع رقم پرزکوۃ

گیہوں کے بھونسہ پر زکوۃ
ديسمبر 19, 2022
قرض پردی گئی رقم پر زکوٰۃ
ديسمبر 19, 2022

بینک میں جمع رقم پرزکوۃ

سوال:بینک میں جمع کی ہوئی رقم میں زکوۃ نکالنے کا کیا طریقہ ہے؟جبکہ اس میں سودی رقم بھی شامل ہے، کیا زکوۃ نکالنے کے لئے اپنی رقم اور سودی رقم الگ کرکے نکالیں گے، یا مجموعی طور پر؟اگر کوئی مجموعی طور پر زکوۃ کئی برسوں سے نکالتا چلا آرہا ہے تو اس کی کیا صورت نکل سکتی ہے؟اگر یہ طریقہ درست نہیں ہے تو پھر کیا صورت ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

بینک میں جمع کردہ اصل رقم اگر بقدر نصاب ہے تو سال بہ سال زکوۃ فرض ہوگی(۲)، اور اصل رقم کی زکوۃ جس صورت میں بھی نکال دے گا ادا ہوجائے گی۔

سودکی رقم پرزکوۃ نہیں ہے،بلکہ اسے نکال کربلانیت ثواب فقراء کودے دیاجائے۔

تحریر: محمدمستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی