قرض پردی گئی رقم پر زکوٰۃ

بینک میں جمع رقم پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
قرض پرزکوۃ سے متعلق چند سوالات
ديسمبر 19, 2022

قرض پردی گئی رقم پر زکوٰۃ

سوال:قرض والے روپیوں کی زکوۃ مجھ پر ہوگی، یا قرض لینے والے پر ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر مدیون اس قرض کا اقرار کرتا ہے اور اس کے وصول ہونے کی پوری امید ہے تو اس کی زکوۃ آپ پر واجب ہے۔(۱)

قرض لینے والا اگرصاحب نصاب نہیں ہے اوراس کی رقم سے قرض اداکرنے کے بعدنصاب کے بقدرنہیں بچتاہے تواس پرزکوۃ نہیں ہے۔

تحریر: محمدمستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی