آلات پرزکوۃ

گوڈاؤن میں رکھے سامان تجارت پر زکوٰۃ
ديسمبر 19, 2022
گاڑیوں پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

آلات پرزکوۃ

سوال:ایک شخص لوہے کی چیزیں بنا کر بیچتا ہے اور اپنی مشینوں کو کرایہ پر چلاتا ہے۔ کچھ سیمپل دکھاکر دوسرے خریدار سے آرڈر بھی لیتے ہیں۔ اپنی ویلڈنگ مشین کرایہ پربھی چلاتے ہیں۔ کچھ مال موجود ہے اور کچھ فروخت ہوجاتا ہے۔ ایسی صورت میں مذکورہ امور میں زکوٰہ کی کیا صورت ہے؟

(۱)الزکوٰۃ واجبۃ فی عروض التجارۃ کائنۃ ما کانت إذا بلغت قیمتھا نصاباً من الورق أوالذھب لقولہ علیہ السلام…ولأنھا معدۃ للاستنماء بإعداد العبد فاشبہ المعد بإعداد الشرع وتشترط نیۃ التجارۃ لیثبت الإعداد۔الہدایۃ مع الفتح،ج۲،ص:۲۲۶-۲۲۵

ولو اشتری قدوراً من صفر یمسکھا ویؤاجرھا لا تجب فیھا الزکوٰۃ کما لا تجب فی بیوت الغلۃ۔     الفتاوی الہندیۃ۔ج۱،ص:۱۸۰

ھــوالمصــوب:

آلات کاریگری پر زکوٰۃ لازم نہیںہے(۱)،البتہ جوسامان وہ بناکرفروخت کرتاہے اس کی قیمت اورکرایہ پرحاصل ہونے والی رقم مجموعی طورپرنصاب کے بقدرہوتوزکوۃ واجب ہوگی۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی