مکروہ اوقات کا اعلان

اذان کے بعد تثویب کا حکم
نوفمبر 2, 2018
اذان کے وقت نفل نماز
نوفمبر 2, 2018

مکروہ اوقات کا اعلان

سوال:ہمارے اطراف میں بستیوں اور دیوبند وغیرہ بعد فجر جب آفتاب طلوع ہونا شروع ہوتا ہے تو مائیک پر اعلان کردیتے ہیں کہ مکروہ وقت شروع ہوگیا، قضاء نماز ۲۰-۱۵منٹ بعد پڑھنا، ایسا اعلان کرنا کیسا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

امر مذکور کے بارے میں اعلان کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، اور اوقات مکروہ سے متنبہ کرنا باعث ثواب ہے، اگر مسلمانوں کے مابین اس سے انتشار کا اندیشہ ہو تو اعلان نہ کیا جائے۔

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی