مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟

مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟
نوفمبر 2, 2018
مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟
نوفمبر 2, 2018

مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟

سوال:سنی بریلوی لوگ تکبیر کے وقت بیٹھے رہتے ہیں جب مکبر حی علی الصلاۃ، حی علی الفلاح پر پہنچتا ہے تب کھڑے ہوتے ہیں جب ہم لوگ کہتے ہیں کہ کھڑے ہوکر تکبیر سننا چاہئے تو بریلوی لوگ حدیث شریف دکھاتے ہیں اس میں لکھا ہوا ہے کہ بیٹھ کر تکبیر سننا چاہئے جب مکبر حی علی الصلاۃ، حی علی الفلاح پر پہنچے تو کھڑے ہونا چاہئے۔ بہار شریعت، انوار شریعت میں مکتوب ہے اگر کھڑے ہوکر تکبیر سننا تمہاری کسی کتاب میں ہے تو مجھے دکھائیں تو ہم لوگ بھی عمل کریں۔ حدیث کا حوالہ دیجئے اور حدیث بھی درج کردیجئے گا۔ بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ چین دار گھڑی پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اقامت پر کھڑے ہونے کی بحث فتح الباری شرح بخاری کے باب متیٰ یقوم الناس إذا رأوا الإمام عندالإقامۃ کے تحت دیکھی جاسکتی ہے(۳)

جہاں تک احادیث کا تعلق ہے تو احادیث کے مطالعہ سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ تسویہ صفوف ضروری ہے(۴) اور تسویہ صفوف اسی وقت ہوگا جب کہ تکبیر کے وقت کھڑا ہوا جائے۔ دوسری بات احادیث کے مطالعہ سے یہ معلوم ہوتی ہے کہ صحابہ کرامؓ تکبیر کے وقت کھڑے ہوتے تھے(۱) لہذا بہتر وافضل تو یہی ہے کہ تکبیر کے وقت کھڑا ہوا جائے، لیکن حی علی الصلاۃ وحی علی الفلاح پر کھڑے ہونے کا جواز ہے، لیکن اس میں تشدد اپنانا ناجائز بلکہ شدت کی صورت میں اس کی مخالفت لازم ہے۔

بدعتی کے پیچھے نماز مع الکراہت جائز ہے، حدیث میں ہے:

صلوا خلف کل برّوفاجر(۲)

چین دار گھڑی پہن کر نماز پڑھی جاسکتی ہے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصرعلی ندوی