اقامت کہنا مؤذن کا حق ہے

اقامت کے بغیر نماز
نوفمبر 2, 2018
اقامت کہنا مؤذن کا حق ہے
نوفمبر 2, 2018

اقامت کہنا مؤذن کا حق ہے

سوال :چند دن قبل یہاں کی ایک مسجد میں مغرب کی اذان کے بعد مؤذن کا انتظار کیے بغیر ایک دوسرے شخص جس کے چہرہ پر دارھی نہیں تھی اقامت کہہ دی۔ اس پر بعض لوگوں نے اعتراض کیا۔ مسجد ہذا کے امام صاحب سے رجوع کیا تو انہوں نے کہا جائز ہے۔ یہ کہاں تک درست ہے ؟

ھــوالـمـصـــوب:

اقامت کہنا مؤذن کا حق ہے (۲)اور دوسرے شخص کا اقامت کے لئے اجازت لینا بہتر ہے لیکن مؤذن کے زیادہ تاخیر کرنے کی صورت میں دوسرا شخص اقامت کہہ سکتا ہے(۳) بغیر داڑھی والے شخص نے اگر اقامت کہہ دی تو اقامت ہوجائے گی۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی