اذان کے وقت کتے کا رونا

اذان کے وقت تلاوت
نوفمبر 2, 2018
اقامت کے بغیر نماز
نوفمبر 2, 2018

اذان کے وقت کتے کا رونا

سوال:مسجد میں مؤذن نہیں ہیں ،ایک شخص جب بھی اذان دیتا ہے کتے رونا شروع کردیتے ہیں اور دوتین ماہ سے غور کررہا ہوں، دوسرا کوئی اذان دیتا ہے تو کوئی بات نہیں ہوتی؟

ھــوالـمـصـــوب:

اس کی کوئی شرعی اصل نہیں ہے ، البتہ حدیث میں ہے کہ مؤذن جب اذان دیتا ہے تو اس کی آواز سن کر شیطان خروج ریح کی آواز کرتے بھاگتا ہے(۳) آپ کو کتے کے رونے میں غوروفکر کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایک مسلمان اس طرح کے امور میں اپنے وقت کو ضائع نہیں کرتا، ہاں اگر غوروفکر سے یہ عبرت حاصل کرے کہ توحید کی پرہیبت آواز نے کتوں اور ہوسکتا ہے کہ بصورت کتا شیطانوں کو اظہار غم کے طور پر رونے پرمجبور کردیا ہے تو ایسا ہوسکتا ہے۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی