اذان کے بعد تثویب کا حکم

ٹیپ ریکارڈ سے اذان
نوفمبر 2, 2018
اذان کے بعد تثویب کا حکم
نوفمبر 2, 2018

اذان کے بعد تثویب کا حکم

سوال :فجر کی نماز سے پہلے اور اذان کے بعد مسجد کے امام صاحب مائک پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ جماعت کھڑی ہونے میں تھوڑا وقت باقی ہے، جو حضرات بھی نماز کو آرہے ہیں وہ دوسروں کو جگائیں۔ صبح دیر تک سونا روزی کو روکتا ہے وغیرہ ۔اسی طرح کی اور بھی باتیں کرتے ہیں، لہذا آپ سے گزارش ہے کہ ایسے امام کو روکنے کے لئے کوئی طریقہ یا مضبوط فتویٰ بتادیں تاکہ امام صاحب جو کئی سالوں سے جو بیانات مائک پر دے رہے ہیں وہ بند ہوجائے۔ اس سے لوگوں کو تھوڑی غفلت ہوگی جیسے سارے عوام امام کے اعلانات پر فجر کی نماز میں اپنے گھروں کو چھوڑتے ہیں جبکہ حضرت عائشہؓ کے قول کے مطابق اذان ہی سب سے بڑی دعوت ہے تو یہ بیان واعلان غلط ہے یا بدعت ؟

ھــوالـمـصـــوب:

یہ اعلان بدعت نہیں ہے، اس کو تثویب کہتے ہیں، اذان کے بعد یہ اعلان غفلت کی بناء پر کردیا جاتا ہے(۱)

تحریر: محمد ظہورندوی عفا ﷲ عن