اذان میں تجوید کی رعایت

اذان کی تکبیر بھول جائے
نوفمبر 2, 2018
نوفمبر 2, 2018

اذان میں تجوید کی رعایت

سوال:مؤذن جب اذان کہے تو کلمات اذان کی ادائیگی میں تجوید اور قرأت کے قاعدوں کا امتیاز کرتے ہوئے اذان کہے یا یوں ہی عربی لہجہ میں صرف اعلام پیش نظر رکھتے ہوئے اذان کہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اذان کا مقصد اعلام ہے:

لأن الأصل فی مشروعیۃ الأذان الاعلام بدخول الوقت(۱)

اس لئے اس کو مقصود وملحوظ رکھتے ہوئے عربی لہجہ میں تجوید کے ساتھ اذان دے، لیکن کلمات میں حرکت ومد کی زیادتی نہ ہو:

قولہ یغیرکلماتہ أی بزیادۃ حرکۃ أوحرف أومدّ أو غیرھافی الأوائل والآواخر(۲)

جہاں تک زیرو بم کے ساتھ موسیقی کے انداز میں اذان دینا تو وہ شکل جائز نہیں ہے:

أما الترجیع بمعنی التغنی فلایحل فیہ(۳)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی