سوال:ہمارے گاؤں میں بریلویوں کا بڑا زور ہے ان کی عورتوں کے واسطہ یہ سننے میں آیا ہے کہ ’لوہے تانبے، پیتل، اسٹیل کی چوڑی پہن کر نماز نہیں ہوگی ،اسی طرح اس کی بھی نماز نہیں ہوتی جو چوڑی نہ پہنے ہوئی ہو‘ مذکورہ باتیں کہاں تک صحیح میں اور ان کی کیا حقیقت ہے؟ اسی طرح اس بات کی بھی وضاحت مقصود ہے کہ چین والی (یعنی لوہے کی پٹے والی)گھڑی پہن کر نماز ہوگی یا نہیں ؟بریلی علماء کہتے ہیں ایسی گھڑی میں نماز نہیں ہوگی۔
(۱)الفتاوی الہندیہ ج۵،ص:۳۳۵
(۲)اعلاء السنن ج۱۷،ص:۳۲۴
ھــوالــمـصــوب:
دھات کی بنی ہوئی کوئی چیز مثلاً چوڑی یا گھڑی وغیرہ پہن کر نماز پڑھنے سے نماز ہوجاتی ہے اور مرد بھی چین والی گھڑی پہن کر نماز پڑھے گا تو نماز ہوجائے گی۔
تحریر:ساجد علی تصویب: ناصر علی ندوی