سوال:۱-قصر کی جو دوری شریعت میں بتائی گئی ہے کلو میٹر میں اس کو واضح کریں۔
۲-ایک جگہ سے کسی شہر کی دوری بس کے راستہ سے قصر کے فاصلہ کی ہے اور یہی دوری ٹرین کے ذریعہ سے سفرکرنے سے کم ہوجاتی ہے جو قصر کی دوری سے کم ہے لہذا اب اس شہر میں جانے پر قصر کا کیسا معاملہ ہوگا؟
ھــوالــمـصــوب:
۱-مسافت سفرآج کل رائج کلو میٹر کے حساب سے ہے تقریباً ۷۸۲ء۷۷(77.782) کلو میٹر ہے۔
(۱)وقصر إن نوی أقل منھا أولم ینووبقی سنین أی أقل من نصف شھر۔ البحرالرائق، ج۲،ص:۲۳۳
(۲)وإن صلی المسافر بالمقیمین رکعتین سلم و أتم المقیمون صلاتہم۔الفتاوی الہندیۃ،ج۱،ص:۱۴۳
۲-دریافت کردہ صورت میں راستہ کی مسافت کا اعتبارہوگا،اگر مسافت بس کے ذریعہ پوری ہوجاتی ہے تو قصر واجب ہوگا(۱)
تحریر: محمدظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی