قصر کی مسافت

کیا سجدۂ تعظیمی جائز ہے ؟
نوفمبر 10, 2018
قصر کی مسافت
نوفمبر 10, 2018

قصر کی مسافت

سوال:زید شہر مدراس میں نوکری کرتا ہے جو ہر تیرہ یا چودہ دن میں ایک مرتبہ اپنے وطن جارہا ہے، زید شہر مدراس میں مقیم کہلائے گا یا مسافر؟ اگر وہ امامت کرتا ہے تو قصر پڑھے گا یا پوری؟ اگر وہ پوری نماز پڑھاتا ہے تو کیا مقتدی گنہ گار ہوں گے؟

ھــوالــمـصــوب:

اگر زید کے وطن اور مدراس میں شرعی مسافت سفر پائی جارہی ہے تو زید مدراس (جائے ملازمت) میں مسافر ہوگا اور نماز بھی قصر کرے گا جبکہ پندرہ دن سے کم رکنے کی نیت ہو (۱)ایسی صورت میں امامت بھی کرے گا تو قصرپڑھے گا(۲) اگر بلانیت اقامت پوری نماز پڑھادی توسبھوں کی نماز فاسد ہو جائے گی، زید جب اپنے وطن جائے گا تو مقیم ہوگا اور جتنے دن بھی رہے گانماز پوری ادا کرے گا۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی