سوال:۱-میں غازی پور کا رہنے والا ہوں، ملازمت کے سلسلہ میں لکھنؤ میں مقیم تھا۔ بچوں کے نام مکان بھی خرید لیا تھا۔ اب میں ریٹائرہوکر اپنے وطن چلا گیا، وہیں میں مقیم ہوں۔ اکثر لکھنؤ آتا رہتا ہوں۔ ایک بچہ میرا یہیں رہتا ہے، لکھنؤ آنے پر پندرہ دن سے کم پر قصر کروں یا پوری نماز پڑھوں؟
۲-ایک لڑکا ہمارا ملازمت کے سلسلہ میں فرخ آباد رہتا ہے اور دوسرا بنارس میں۔ کبھی کبھی وہاں بھی جانا ہوتا ہے۔ وہاں میں قصر کروں یا پوری نماز پڑھوں۔
ھــوالــمـصــوب:
۱-قصر کریں گے۔
۲-یہاں بھی قصر کریں گے۔ غازی پور میں پوری نماز پڑھیں گے۔
تحریر:محمد ظہور ندوی