ٹرین پرملازمت کرنے والاقصرکرے گا؟

قصرسے متعلق ایک سوال
نوفمبر 10, 2018
ٹرین پرملازمت کرنے والاقصرکرے گا؟
نوفمبر 10, 2018

ٹرین پرملازمت کرنے والاقصرکرے گا؟

سوال:ایک شخص ٹرین پر ملازمت کرتا ہے، ہفتوں اورمہینوں گھر نہیں جاپاتا، وہ ٹرین لکھنؤ، حیدر آباد آتی جاتی ہے کیا ایسا شخص مسافرقرار پائے گا یا مقیم۔ ایسے شخص پر رمضان کے روزے واجب ہیں یا قضا کرسکتا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکور شخص جب تک گھر سے باہر رہے گا اور سفر کرتا رہے گا وہ شرعاً مسافر ہوگا اور نماز میں قصر کرے گا اور رمضان کے روزوں کو اس دوران چھوڑکر بعد میں قضا کرسکتا ہے۔ دوران سفر اگر کسی جگہ پندرہ یوم کے قیام کی نیت سے ٹھہرا تو پوری نماز پڑھے گا اور روزے بھی رکھے گا(۱)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی