حالت سفر کی قضاء نمازیں

حالت سفر کی قضاء نمازیں
نوفمبر 10, 2018
مقیم دوسفرکے درمیان مدت اقامت میں قصرکرے گا؟
نوفمبر 10, 2018

حالت سفر کی قضاء نمازیں

سوال:زید نے سوکلو میٹر کا سفر کیا، حالت سفر میں اس کی دو نمازیں قضا ہوگئیں،اب مقیم ہونے کے بعد قضا نمازوں کی ادائیگی کی صورت میں قصر کرے گا یا مکمل ادا کرے گا؟

ھــوالــمـصــوب:

سفر کی قضا نمازوں کی ادائیگی بھی قصر کی صورت میں ہوگی:

قولہ’سفراً وحضراً‘أی فلوفاتتہ صلاۃ السفر وقضاھا فی الحضر یقضیھا مقصورۃ کما لوأدھا(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی