شیعہ کی مسجد میں نماز

نماز کے بعد ’یا قوی‘ ’یا نور‘ پڑھنا
نوفمبر 10, 2018
تکبیر تشریق کی ابتداء
نوفمبر 10, 2018

شیعہ کی مسجد میں نماز

سوال:کچھ سنی المسلک اور صحیح العقیدہ لوگ بسا اوقات جغرافیہ کی طوالت اور تنگی وقت کی وجہ سے شیعوں کی مسجد میں الگ الگ اپنی نمازیں پڑھ لیا کرتے ہیں، کیا ان کی نمازیں شرعاً درست ہوجاتی ہیں یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

شیعوں کی مسجد میں الگ الگ ہوکر نماز ادا کی جائے تو نماز ادا ہوجائے گی، اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے:

قال رسول ﷲﷺ أعطیت خمساً لم یعطھن أحد من الانبیاء قبل نصرت بالرعب مسیرۃ شھر و جعلت لی الارض مسجداً وطھوراً فأیما رجل من أمتی أدرکتہ الصلوۃ فلیصل(۱)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی